نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان کے صوبے فراہ میں ایک شیعہ عالم دین کو گولیاں مار کر شہید کر دیا ہے۔
صوبائی سیکورٹی آفیسر عارف عدیل نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ صوبے کے تیسرے سیکورٹی زون میں پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے مولانا شیخ محمد اسماعیل موحدی کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔









