واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں اسلاموفوبیا کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور ہوا، ڈیموکریٹس کی 219 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی حمایت جبکہ ری پبلکنز نے 212 ووٹ کے ساتھ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کی مخالفت کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق بل کے تحت ایک محکمہ بنایا جائے گا جو اسلامو فوبیا کے واقعات کو مانیٹر کرے گا، بل کو قانون بنانے کے لیے امریکی سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔
رکن کانگریس الہان عمر کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف بل کا منظور ہونا مسلمانوں کے لیے سنگ میل ہے۔