نئی دہلی، 16 دسمبر ؛کووڈ ویکسینیشن مہم میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 60 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 135.25 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 60 لاکھ 12 ہزار 425 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 135 کروڑ 25 لاکھ 36 ہزار 986 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کووڈ کے 7974 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں 87,245 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ ملک میں متاثرہ کیسز کی شرح 0.25 فیصد جبکہ یومیہ کیسز کی شرح 0.57 فیصد ہے۔
اسی مدت میں 7948 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 41 لاکھ 54 ہزار 879 ہوچکی ہے،اوریہ شرح 98.38 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں12 لاکھ 16 ہزار 11 کووڈ ٹسٹ کیے جانے کے بعد ملک میں
66 کروڑ دو لاکھ 47 ہزار 762 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔