ٹوکیو، 17 دسمبر؛ جاپان کے صوبہ اوساکا میں جمعہ کے روزایک عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد کی موت ہوگئی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ فائر سروس کو مقامی وقت کے مطابق صبح 1020 بجے آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ۔ محکمے کے مطابق جے آر اوساکا اسٹیشن کے نزدیک واقع عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی اور تقریباً 1045 تک اس پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ سے 20 مربع میٹر کا علاقہ جل گیا ہے۔