رائے بریلی:18دسمبر(یواین آئی) اترپردیش میں سماج وادی پارٹی کے کئی لیڈروں کے گھر و دفاتر پر انکم ٹیکس کی چھاپے ماری کی کاروائی کے بعد سماجو ادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کررہی ہے۔
اپنے دو روزہ دورے پر رائے بریلی میں موجودی ایس پی سربراہ نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ جب پولیس انکم ٹیکس چھاپے ماری کی کاروائی میں موجود ہوتو ریاست کے نظم و نسق کی حالت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اکھلیش نے مغربی بنگال انتخابات کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہاں بھی انہوں نے سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا تھا لیکن عوام نے انہیں جواب دے دیا ہے۔