نئی دہلی، 18 دسمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے لیے تجاویز دینے کی اپیل کی ہے۔
اس ماہ من کی بات پروگرام 26 دسمبر کو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
ہفتے کو ایک ٹویٹ پیغام میں، مسٹر مودی نے کہا، ’مجھے اس مہینے کی 26 تاریخ کی ’من کی بات‘ کے لیے بہت سے افکار و خیالات موصول ہو رہے ہیں، جو 2021 کا آخری ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ ان میں بہت سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور زمین سطح پر تبدیلی لانے کے لیے کام کرنے والے تمام افراد کے سفر ِزندگی سےمتعلق خیالات شامل ہیں۔ اپنے خیالات بانٹتے رہیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم ہر مہینے کے آخری اتوار کو من کی بات پروگرام میں عوام سے اپنے خیالات بانٹتے ہیں۔