جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں اڈیشنل سیشن جج(پاکسو ایکٹ) کی عدالت نے چھ ماہ قبل سات سالہ معصومہ کے ساتھ عصمت دری و قتل کے ملزم کو خاطی قرار دیتے ہوئے عمر قید اور پچاس ہزار روپئے کے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
خصوصی پراسیکیوشن راجیش اپادھیائے نے بتایا کہ ضلع پریاگ راج باشندہ منگتا جونپورکے منگرابادشاہ پور تھانہ علاقے کے ترہٹی گاوں میں کھلے آسمان کے نیچے رہتا تھا۔
معصومہ کے والد نے تحریر دے کر مقدمہ درج کرایا تھا کہ 15جون 2021 کی رات ایک بجے ملزم ڈپھالی عرف اچھے عرف شوکت بیڑی اور چلم مانگ کر لے گیا۔