میامی ۔ثانیہ مرزا اور کارا بلیک کی جوڑی سونی اوپن خواتین ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے ۔ وہیں لیانڈر پیس اور راڈیک اسٹیپنیک پہلے ہی دور میں ہار کر باہر ہو گئے ۔
پیس اور اسٹیپنیک اس سال پانچ ٹورنامنٹوں میں تیسری بار پہلے راؤنڈ میں باہر ہوئے ہیں ۔
ثانیہ اور زمبابوے کی کارا کی پانچویں ترجیح حاصل جوڑی کو تاپے کی غیر ترجیحی ہاو چنگ چن اور یوآن جان چان نے 6-3 ، 6-7 ، 10-8 سے شکست دی۔ اب ان کا سامنا جارجیا کی اوکسانا کے اور روس کی یلسا لیبانووا سے ہوگا ۔ مرد طبقے میں پیس اور چیک جمہوریہ کے اسٹیپنیک کی چوتھی سیڈ جوڑی کو امریکہ کے ایرک بٹوراکا اور راوینکلاسین نے پہلے دور میں 6-3 ، 7-6 سے شکست دی اس سے پہلے پیس اوراسٹیپنیک چنئی اوپن اور سڈنی انٹرنیشنل میں بھی پہلے دور میں باہر ہو گئے تھے ۔ وہ آسٹریلوی اوپن اور انڈین ویلز ماسٹرز میں کوارٹر فائنل تک پہنچے ۔ ڈبلز میں ہندوستانی چیلنج ابھی روہن بوپنا اور مہیش بھوپتی کے طور پر باقی ہے ۔ بوپنا اور پاکستان کے اعصام الحق اٹلی کے سمون بولیلی اور فیبیو فوگنن سے کھیلیں گے ۔
وہیں بھوپتی اور جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کا سامنا دوسری ترجیح آسٹریا کے الیگزینڈر پیا اور برازیل کے برونو سوریج سے ہوگا ۔