عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس کا کہنا ہے کہ 2022ء کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کا سال ہونا چاہیے۔
جاری کیئے گئے ایک بیان میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے خاتمے کے لیے دنیا کو مل کر مشکل اقدامات کام کرنا چاہئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بہتر ہو گا کہ ملکوں کو ہجوم سے بچنے کے لیے اپنے قومی دنوں کی تقریبات کو منسوخ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ ، ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت تیزی سے پھیلتا ہے۔
ٹیڈ روس نے یہ بھی کہا ہے کہ ویکسین شدہ افراد بھی اومی کرون سے متاثر ہو رہے ہیں، اومی کرون میں ویکسین کے خلاف مزاحمت زیادہ ہے۔