مین پوری: سماجوادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ چچا شیوپال سنگھ یادو کا ساتھ ملنے سے بی جے پی کو اترپردیش میں اپنی ہار یقینی دکھائی دینے لگی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بوکھلاہٹ میں ایس پی لیڈروں کے گھروں پر انکم ٹیکس کی چھاپے مارنے کی کاروائی کرارہی ہے.
مین پوری میں وجئے رتھ یاترا کے آٹھویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے اکھلیش نے منگل کو کہا’چچا(شیوپال سنگھ یادو) کو ساتھ لیا تو جانچیں شروع ہوگئیں۔
آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اپنی ہار یقینی دکھائی دینے لگی ہے۔