نئی دہلی، 31 دسمبر ؛ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی کووڈ کے نئے ویرینٹ اومیکرون سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 23 ریاستوں میں 1270 لوگ کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سے مہاراشٹر میں 450، دہلی میں 320 اور کیرالہ میں 109 کیسزہیں۔ اومیکرون کے وائرس سے 374 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 66 لاکھ 65 ہزار 290 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 144 کروڑ 54 لاکھ 16 ہزار 714 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے 16764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں 91 ہزار 361 کووڈ مریض زیر علاج ہیں۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.26 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 1.34 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
اسی مدت کے دوران 7585 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے جس سے یہ تعداد بڑھ کر پر تین کروڑ 42 لاکھ 66 ہزار 363 ہوچکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 98.36 فیصد ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 50 ہزار 837 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اور اب تک کل 67 کروڑ 78 لاکھ 78 ہزار 255 کووڈ ٹسٹ کیے جاچکے ہیں۔