لکھنئو، 31 دسمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کورونا دور میں اپنے خدمت کے جذبے سے سب کو متاثر کرنے والیں آشا کارکنوں کواعزازیہ اور دیگر ترغیبی رقم میں اضافہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ آشا بہنیں طبی سہولیات کی ایک اہم کڑی ہیں۔
یوگی نے جمعہ کو یہاں منعقدہ آشا کانفرنس اور 80 ہزار موبائل فون تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ کی روک تھام میں اچھاکام کرنے والیں آشابہنوں اور آشا کارکنوں کو یکم اپریل 2020 سے 31 مارچ 2022 تک ہر ماہ 500 روپے اضافی دیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ آشا اور آشا سنگنی کو مرکزی حکومت کی طرف سے ماہانہ 2000 روپے اور ریاستی حکومت کی طرف سے 750 روپے ماہانہ فراہم کرایاجاتا تھا۔