شملہ، 3 جنوری (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کنور اور لاہول اسپتی اضلاع میں کل رات دو بار زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اس کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی موسمیاتی مرکز کے ڈائرکٹر سریندر پال نے بتایا کہ زلزلہ کا پہلا جھٹکا اتوار-پیر کی درمیانی شب 0029 پر محسوس کیا گیا، اس کا مرکز 31.89 ڈگری شمالی عرض البلد اور 78.66 ڈگری مشرقی طول البلد ضلع کنور میں ناکو کے قریب پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔