واشنگٹن، 4 جنوری ؛ تھیرانوس کی بانی الزبتھ ہومز نے سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے معاملہ میں قصوروار قراردی گئی ہے۔
تھیرانوس کی بانی الزبتھ ہومز کو کیلیفورنیا میں ایک ماہ طویل تاریخی سماعت کے بعد سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کا قصوروار پائی گی ہے۔ بی بی سی نے منگل کو یہ رپورٹ دی۔
استغاثہ نے ہومز پر ایک ایسی ٹیکنالوجی کے بارے میں جان بوجھ کر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ خون کے چند قطروں سے مختلف بیماریوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔
ہومز کو چار الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا، جس میں سرمایہ کاروں کے خلاف دھوکہ دہی کی سازش اور وائر فراڈ کے تین معاملے شامل تھے۔ سینتیس سالہ خاتون کو اب بیس سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ہومز کو کل 11 الزامات کا سامنا ہے اور اس نے عوام کو دھوکہ دینے سے متعلق چار الزامات میں قصوروار قرار نہ دیئے جانے کی استدعا کی ہے۔