مسلمان خواتین کی فروخت کی جعلی ویب سائٹ پر شدید غم و غصے کے بعد ویب سائٹ بند کر دی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ہندوستانی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، ویب سائٹ پر 100 مسلمان خواتین کی جعلی تصاویر لگائی گئی تھیں۔
مذکورہ جعلی ویب سائٹ پر نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اور معروف بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کی تصویر بھی لگائی گئی تھیں۔ویب سائٹ پر ہندوستانی خاتون صحافی عصمت آراء کی تصویر بھی لگائی گئی تھی، جس کے خلاف عصمت آراء نے نئی دہلی پولیس کو شکایت درج کرا دی ہے۔
We have been sold and auctioned online on your platform. We demand answers, and deserve accountability from @github. @kdaigle @MylesBorins @natfriedman @omojumiller
— Ismat Ara (@IsmatAraa) January 3, 2022