مظفرنگر(بھاشا)مظفرنگر میںآبروریزی کی مبینہ کوشش کے بعد ۲۰سالہ ایک لڑکی کو قتل کردیاگیا اوراس کی لاش کو نذرآتش کردیاگیا۔پولیس کے ایک تجرمان نے بتایا کہ واردات ضلع کے پرقاضی تھانے کے سیتپوراگائوںمیں پیش آئی۔ایس پی سیٹی شرون کمار نے صحافی کو بتایا کہ یہ بات مشکوک ہے کہ ملزم جس کی شناخت رام شرن کے طورپر کی گئی ہے اس نے لڑکی اس وقت گلا گھونٹ کر قتل کردیا جب اس نے آبروریز کی کوشش کی مخالفت کی۔ ایس پی نے بتایا کہ اس معاملے میںپوچھ گچھ کیلئے دولوگوںکو حراست میںلے لیا گیا ہے جب کہ اصل ملزم فرار ہے انھوں نے بتایا کہ پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔