نئی دہلی، 7 جنوری ؛ ہندوستان اور امریکہ مغربی بحرالکاہل میں گوام کے اینڈرسن ایئر فورس بیس پر کثیر القومی اینٹی سب میرین وارفیئر (اے ایس ڈبلیو) مشق ’سی ڈریگن 2022‘ کے لیے دیگر شراکت دار ممالک میں شامل ہو ا۔ امریکی بحریہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
یو ایس انڈو پیسفک کمانڈ کے مطابق ’’سی ڈریگن امریکہ کی زیر قیادت ایک کثیر القومی مشق ہے جسے ہند-بحرالکاہل کے خطے میں روایتی اور غیر روایتی سمندری سلامتی کے چیلنجوں کے جواب میں ایک ساتھ چلانے کے لیے آبدوز مخالف جنگی حکمت عملی کی مشق کرنے اور اس پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے تیار ہے‘‘۔
اس مشق کا رائل آسٹریلین ایئر فورس، رائل کینیڈین ایئر فورس، انڈین نیوی، جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس اور جمہوریہ کوریا کی بحریہ حصہ ہیں۔