فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔عام آدمی پارٹی کا جلسہ پارٹی دفتر میں ہوا جس میں فیض آباد پارلیمانی حلقہ سے اعلان امیدوار کے ذریعہ ٹکٹ واپس کئے جانے کے بعد پیدا ہوئے حالات پر گفتگو کی گئی۔ منظور کی گئی تجویز کے ذریعہ مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا گیا کہ فیض آباد حلقہ سے صاف ستھری شبیہ کے امیدوار کا اعلان کیا جائے۔
پارلیمانی حلقہ انچارج اروند باجپئی سے غور و خوض اور ان کی منظوری سے تین رکنی ضلع ڈسپلن کمیٹی کی تشکیل کی گئی کمیٹی میں محمد اسحاق خاں، اما شنکر سنگھ اور دویندر گوئل شامل کئے گئے ہیں۔ پالیٹیکل افیئر کمیٹی کے رکن ڈاکٹر انوراگ پانڈے نے بتایا کہ ۲۵؍مارچ کو بنارس میںقومی کوآرڈینیٹر اروند کیجریوال کی ریلی ہوگی جس میں فیض آباد ضلع کی بھی حصہ داری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مودی جہاں بھی جاتے ہیں گجرات کے ترقیاتی ماڈل پر گفتگو کرتے ہیں۔
حقیقت یہ ہے کہ گجرات ترقیات کے معاملہ میں کئی ریاستوں سے پچھڑا ہوا ہے۔ جلسہ میں جگدیش پانڈے اور وکاش شریواستو نے بھی غور و خوض کیا۔