دہرادون،8 جنوری؛ اتراکھنڈ میں ہفتے کی صبح سے اونچائی والے مقامات پر ہورہی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے سے سردی میں اضافہ ہوا ہے۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ریاست میں برفباری اور پالا گرنے سے پہاڑی علاقوں میں کئی راستوں پر پھسلن ہونے سے ٹریفک بند ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ برفباری کے ساتھ پالا جمنے سے گوپیشور – چوپتا- اوکھیمٹھ قومی شاہراہ پر برفباری کے بعد پالا جمنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوگئی ہے۔ ریاست کی اونچائی والے مختلف علاقوں پر سڑکوں پر برف کی پرت جمع ہوگئی ہے۔کیدارناتھ دھام،بدری ناتھ دھام میں کئی کئی فٹ برف جمع ہے۔وہاں پولیس جوانوں کے ساتھ کچھ سنیاسی ابھی بھی موجود ہیں۔ ان مقامات پر درجہ حرارت صفر سے نیچے پہنچنے کی وجہ سے پانی بھی جم گیا ہے۔
ریاست کے دیگر میدانی علاقوں میں بھی دیر رات سے ہورہی بارش کی وجہ سے درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔پوری ریاست میں سردی بڑھ گئی ہے۔