سرینگر،10 جنوری (یواین آئی) جموں وکشمیر میں کلگام ضلع کے حسن پورہ علاقے میں سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو جگجوؤں کو مار گرایا ہے۔
پولیس نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔پولیس نے بتایا کہ سلامتی دستوں نے کل رات ان دونوں جنگجوؤں کو مار گرایا۔ مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت کی جارہی ہے اور یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کس دہشت گردانہ تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔
پولیس کے مطابق جنگجوؤں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سلامتی دستوں نے حسن پورہ گاؤں کو اتوار کی شام سیل کردیا تھا۔پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا،’’کلگام مڈبھیڑ اپڈیٹ:دو نامعلوم جنگجو مارے گئے۔مارے گئے جنگجوؤں کی شناخت اور تعلق کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ہتھیار اور گولہ بارود سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہے۔‘‘