لکھنؤ: کسانوں کے بجلی بل میں چھوٹ دینے کے یوگی حکومت کے اعلان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت جان بوجھ کر غریبوں کی جیب پر ڈاکہ ڈال رہی تھی۔
پارٹی دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش نے اتوار کو کہا کہ جس دن سماج وادی پارٹی نے 300یونٹ گھریلو بجلی مفت دینے کا اعلان کیا ہے اسی دن گھبرا کر بی جے پی نے بجلی کا بل نصف کرنے کا اعلان کردیا۔
اس کا مطلب ہے کہ بی جے پی جان بوجھ کر غریبو ں کی جیب پر ڈاکہ زنی کررہی تھی۔