دہلی (بھاشا)کمزور بین الا قوامی رخ کے درمیان اسٹا کسٹوں کی مسلسل فروخت کے سبب دہلی صرافہ بازار میں آج چوتھے دن سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ درج کی گئی ۔سونے کی قیمت ۹۵روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۳۰۳۳۰روپئے فی دس گرام اور چاندی کی قیمت ۵۰۰روپئے کی گراوٹ ساتھ ۴۵۲۰۰روپئے کی کلو رہ گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق نیو یا رک میں سونے کی قیمت ۱۶ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۵۰ء۱۳۲۸ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت ۶۵ء۱فیصد گر کر ۲۷ء۲۰ڈالر فی اونس رہی ۔گھر یلو باز
ار میں سونا ۹ء۹۹فیصد خالص اور ۵ء۹۹فیصد کی خالص کی قیمت ۹۵روپئے کی گراوٹ کے ساتھ بالتر تیب ۳۰۳۳۰روپئے اور ۳۰۱۳۰رو پئے فی دس گرام بند ہوئی ۔گنی کی قیمت ۲۵۰۰روپئے فی ۸گرام پر بند ہوئی ۔چاندی سکہ کی قیمت ۱۰۰۰روپئے کی گراوٹ کے ساتھ ۸۴۰۰۰:۸۵۰۰۰ روپئے فی سیکڑا بند ہوئی ۔بازار ذرائع کے مطابق بین الا قوامی کساد بازار ی کے درمیان اسٹا کسٹوں کی مسلسل فروخت اور مانگ میں کمی کے سبب سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا رخ آج چوتھے دن بھی جاری رہا ۔