نئی دہلی (بھاشا)اسٹاکسٹو ں اور خردہ کاروباریوں کی تازہ خریداری کے سبب دہلی کرانہ بازار میں آج ہلدی اور زیرا کی قیمتوں میں۱۰۰روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔بازار ذرائع کے مطابق ہلدی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ ۶۲۰۰:۱۱۲۰۰روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔زیرہ عام اوراعلیٰ کو لیٹی کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۱۰۹۰۰:۱۱۱۰۰روپئے اور ۱۳۴۰۰:۱۴۴۰۰ روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔وہیں تیل بازار میں آج پامولین تیل کی قیمت میں ۵۰روپئے کو ئنٹل کی گراوٹ درج کی گئی ۔محدود کا روبار کے درمیان معمولی خریداری اور فروخت کے درمیان دیگر خوردنی اورغیر خوردنی تیلوں کی قیمت معمولی اتار چڑھا ئو کے بعد پہلے کی سطح پر بند ہوئی ۔بازار ذرائع کے مطابق پامولین آر بی ڈی اور پامولین اور کا نڈلہ تیل کی قیمت ۵۰روپئے گراوٹ کے ساتھ بالترتیب ۶۷۵۰روپئے اور ۶۴۰۰روپئے کو ئنٹل بند ہوئی ۔اس کے
علاوہ محدود کا روبار کے دوران معمولی خریداری اور فروخت کے سبب دہلی دال بازار میں آج خا موشی کا رخ جاری رہا ۔ بازار ذرا ئع کے مطابق معقول فراہمی کے درمیان کاروباری سر گرمیاں محدود رہی ۔اور قیمتیں پہلے کی سطح پر مستحکم بنی رہی ۔