سخت سردی سے پریشان افراد کیلئے اچھی خبر، سردی کے موسم میں خود کو گرم رکھنے کیلئے ہیٹر لگے کمبل اب آپ کی پریشانی حل کردیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین نے کمبل میں ہیٹر لگا کر سردی سے بچنے کا توڑ نکال لیا ہے۔ ماہرین نے ایسے کمبل تیار کرلیے ہیں جس میں ہیٹر نسب کیے گئے ہیں۔ آپ ایک سے دو گھنٹے ہیٹر چلا کر کمبل اوڑھ لیں تو یہ چار سے پانچ گھنٹے تک آپ کے جسم کو گرم رکھے گا۔
ہیٹر لگے کمبل کے چاروں کناروں پر گرمی فراہم کرنے والی باریک تاریں لگائی گئی ہیں جنہیں ایک ڈیوائس کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
ان کمبلوں کی بھی مختلف اقسام میں بعض میں چھوٹی سائز کی چپ لگائی گئی ہے جب کہ کچھ کمبل ایسے ڈیزائن کیے گئے ہیں جن میں ریموٹ کے ذریعے گرمی اندر آتی رہتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل اسے بند کرنا نہ بھولیں اور اس کا ریموٹ بھی بستر سے دور رکھیں، تاکہ آپ محفوظ رکھ سکیں۔