لکھنؤ:13جنوری؛اترپردیش میں اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے اراکین اسمبلی و یوگی حکومت کے وزراء کے استعفی کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اسی کڑی میں یوگی حکومت میں محکمہ آیوش، فوڈ سیفٹی اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر دھرم سنگھ سینی نے جمعرات کو اپنے عہدے سے استعفی دےدیا گذشتہ تین دنوں میں یوگی حکومت کے یہ تیسرے وزیر کا استعفی ہے









