اجزا: ڈبل روٹی کے سلا ئس چھ سے آٹھ عدد’ دودھ آدھا لیٹر’ چینی آدھی پیالی ‘ کنڈینسڈ ملک آدھی پیالی’ کارن فلار دو کھانے کے چمچ’ آلائچی، بادام، پستے حسبِ پسند ‘ آئل تلنے کے لئے
ترکیب: سلائس کو کٹر کی مدد سے گول کاٹ لیں، فرائننگ پین میں آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور سلائسز کو سنہرا فرائی کر لیں ، چینی کا شیرہ بنانے کے لئے ، چینی میں چوتھائی پیالی پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، اور اسے درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اُتار لیں، فرائی کئے ہوئے سلائسز کو شیرے میں ڈال کر دو سے تین منٹ رکھیں اور نکال کر سرونگ پلیٹ میں رکھتے جائیں ، دودھ کو ابلنے رکھیں، اور اُبال آنے پر اس میں الائچی اور بادام ، پستے ڈال دیں، پانچ سے ساتھ منٹ پکا کر اس میں چمچ چلاتے ہوئے کارن فلار (دو کھانے کے چمچ ٹھنڈے دودھ میں ملا ہوا)شامل کر دیں۔دو سے تین منٹ میں جب دودھ گاڑھا ہونے پر آ جائے تو اس میں کنڈینسڈ ملک ملا لیں، اور اچھی طرح ملاتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں، چمچ کی مدد سے اس کسٹرڈ کو پھیلا کر سلائسز پر پھیلا کر لگا دیں۔ اور بقیہ کسٹرڈ کو سائڈ پر ڈال دیں ، اس کی پریزینٹیشن کو خوبصورت بنانے کے لئے کسٹرڈ بناتے ہوئے اس میں چٹکی بھر فوڈ کلر ملا لیں، اور اوپر سے تھوڑے سے پستہ بادام چھڑک دیں۔