لکھنؤ: برفیلی ہواؤں اور گلن بھری سردی کا سامنا کررہے اہل اترپردیش کو آنے والے دنوں میں بارش کے رمجھم فواروں کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ریاست میں مشرق سے مغرب تک لوگوں کو آج بھی موسم کے تندمزاجی کو گھروں میں ہی قید رہ کر برداشت کرنا پڑا۔
زیادہ تر علاقوں میں سارا دن سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا وہیں نشتر کی طرح چبھنے والی سرد ہواؤں سے بے حال لوگ سر سے پیر تک خود کو ڈھانپنے کو مجبور ہوئے۔