لکھنؤ: اترپردیش میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لئے جاری نامزدگی کی کاروائی کے چوتھے دن منگل کو کل 41امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کئے۔
اس کے ساتھ ہی چار دنوں میں اب تک کل 77امیدواروں نے پرچہ داخل کیا ہے۔
ریاست کے چیف الیکشن افسر(سی ای او) دفتر سے جاری بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں ریاست کے 11اضلاع کی 58اسمبلی سیٹوں پر 10فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔