رامپور: متعدد مقدمات کے الزام میں سال 2020سے سیتا پور جیل میں قید سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سینئر لیڈر و رامپور سے رکن پارلیمان اعظم خان کے اسمبلی انتخابات میں انتخابی میدان میں اترنے کے قوی امکانات ہیں.
ذرائع کے مطابق سیتاپور جیل میں قید ایس پی ایم پی اعظم خان رامپور (شہر)اسمبلی سیٹ سے قسمت آزمائیں گےجبکہ گذشتہ اتوار کو جیل سے ضمانت پررہا ہونے والے ان کے بیٹے عبداللہ اعظم سوار ٹانڈا اسمبلی سیٹ سے قسمت آزمائیں گے جبکہ امر جیت سنگھ بلاس پور سے ایس پی کے امیدوار ہونگے۔
رامپور میں ووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہوگی اور اس کے لئے پرچہ نامزدگی کا آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔
جبکہ ووٹنگ 14فروری کوہوگی۔