اجزائ: میدہ ایک کپ’ سوجی ایک کپ (دودھ میں آدھے گھنٹے کے لئے بھگودیں)’ دودھ ایک کپ’ ناریل پسا ہوا آدھا کپ’ بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ’ چینی پسی ہوئی ایک کپ’ آئل یا گھی 3کھانے کے چمچ’ آئل فرائی کے لیے ۔
ترکیب : میدے میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر چھان لیں، بھیگی ہوئی سوجی میں میدہ ، گھی، ناریل شامل کر کے گوندھیں۔ضرورت ہو تو تھوڑا سا دودھ مزید شامل کر لیں ۔(ایک کپ کے علاوہ) تاکہ میدہ اچھی طرح گوندھا جا سکے ، اب آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ آدھے گھنٹے کے بعد چھوٹے چھوٹے برفی کی ٹکریوں جیسی ٹکیاں بنا کر ڈیپ فرائی کر لیں۔میدے کی ایک چوتھائی انچ موٹی سے روٹی بیل کر اپنی مرضی سے اس کی چوکور یا مثلث یا کسی بھی من پسند شکل کی ٹکیہ بنائی جا سکتی ہے