ماسکو) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی 2روزہ دورے پر روس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کریملن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترجمانوں کے ذریعے مختلف موضوعات پر بات چیت کی،جن میں ویانا میں جاری مذاکرات اور یوکرائنی تنازع سرفہرست رہا۔ امریکا اور روس کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔