اکرا، 21 جنوری (یو این آئی/زنہوا) گھانا کے مغربی علاقے میں کانکنی کے سامان میں دھماکہ ہونے کی وجہ سے کم از کم 20 افراد کی موت ہوگئی ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ تنظیم کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سیجی ساجی نے بتایاکہ یہ دھماکہ، کانکنی کے دھماکہ خیز مواد کو لے جارہے ایک ٹرک کی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کےسبب ہوا ۔ساجی نے کہا موٹر سائیکل ٹرک کے راستے میں آگئی اور اس سے ٹکراگئی۔ جس کے بعد چنگاری نکلی اور زور دار دھماکہ ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ اس کی وجہ سے تقریباً 500 گھروں کونقصان پہنچا اور آس پاس کے کئی افراد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ لاشوں کو قریب کے مردہ گھر میں رکھا گیا ہے اور بے گھر افراد کو مقامی چرچ میں پناہ دی گئی ہے۔