صنعاء، 21 جنوری (یو این آئی/ اسپوتنک) سعودی عرب کےقیادت والے اتحاد کی جانب سے یمن کے بندرگاہی شہر، الحدیدہ میں فضائی حملے کے بعد پورے یمن میں انٹرنیٹ سروس ٹھپ ہوگئی ہے۔
نیٹ بلاکس کی ٹریفک مانیٹرنگ سروس نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیٹ بلاکس کے مطابق فضائی حملہ ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کی عمارت پر کیا گیا۔ وہیں، اتحادی افواج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے الحدیدہ میں فضائی حملہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یمن میں صدر عبد ربہ منصور ہادی کی قیادت میں سرکاری افواج اور حوثی باغیوں کے درمیان کئی برسوں سے لڑائی جاری ہے۔ مارچ 2015 سے سعودی قیادت میں عرب اتحاد ہادی کی افواج کے ساتھ مل کر باغیوں کے خلاف فضائی، زمینی اور سمندری مہم چلارہا ہے۔