یورپین یونین نے افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے محدود عملے کے ساتھ سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ طالبان حکومت کو یورپین یونین نے تسلیم نہیں کیا۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپین یونین کے امور خارجہ کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے کابل میں محدود ترین سطح پر موجودگی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔









