لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران سیتا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر حکمراں جماعت بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کے لئے رائے دہندگان پر دباو ٔ ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن کمیشن سے انہیں فوری اثر سے ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایس پی کے ریاستی صدر نریش اتم نے پیر کو چیف الیکشن کمیشنر کر خط لکھ کر کہا کہ سیتا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر پی سنگھ اور کوتوالی دیہات انچارج او پی تیواری کے ذریعہ گرام پردھان، بی ٹی سی اور کوٹیداروں پر بی جے پی کے حق میں ووٹ کروانے کا دباؤ ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی لوگوں میں خوف کا ماحول ہے اور الیکشن کی کاروائی متاثرہورہی ہے۔