بارہ بنکی: کانگریس کے قدآور رہنما اور سابق راجیہ سبھا رکن آنند پرکاش گوتم نے کارکنوں کو نظر انداز کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے استعفی دے دیا۔
گوتم نے پیر کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ضلع میں مقامی مٹھا دھیشوں کے دولت و باہوبل کی وجہ سے زمینی اور محنتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔
سابق ایم پی پی ایل پنیا کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ایک سینئر لیڈر اپنے بیٹے کو اسمبلی حلقے زید پور سے جتانے کے لئے دیگر اسمبلی حلقوں پر اپنی صف بندی تیار کررہے ہیں اور انہیں دیگر امیدواروں کے حق میں بات کرنے کی فرصت نہیں ہے۔