لکھنؤ: اترپردیش میں نشتر کی طرح چبھنے والی سرد ہواؤں کے درمیان بدھ کو 73ویں یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
مین پروگرام اسمبلی کے سامنے منعقد ہوا جہاں گورنر آنندی بین پٹیل نے پرچم کشائی کی اور پریڈ کی سلامی لی۔
اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور ان کے کابینہ کے کئی اراکین کے علاوہ متعدد پارٹی کے لیڈران، افسران و دیگر معزز شخصیات موجود تھے۔