لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے بدھ کو یوم جمہوریہ کے موقع پر آئین پر منڈلاتے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے ملکی باشندوں سے عملی و ترقی پسند سوچ کے ساتھ مثبت سیاست کو بڑھاوا دینے کا عزم کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا’ ہم اپنے وصول’قانون کی حکمرانی‘ کے تحت کارگر نظم ونسق کو بحال کرنے کے لئے غیر سماجی شرپسند عناصر اور موجودہ حکومت میں بے لگام ہوئی پولیس نظام میں ساختی و ادارہ جاتی اصلاحات پھر سے پٹری پر لانے کے لئے سوفیصدی کمربستہ ہیں۔
اکھلیش نے اترپردیش میں اسمبلی الیکشن کے لئے پارٹی کی سابقہ اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پارٹی کارکنوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔