. سری نگر : آخر کار معروف کشمیری پنڈت ادیب و شاعر سرو آنند کول پریمی کی گراں بہا ادبی خدمات کو سرکاری سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی اور انہیں یوم جمہوریہ کے موقع پر زائد تین دہائیوں بعد لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے سر فراز کیا گیا۔
آنجہانی سرو آنند کول پریمی کا نام ان 23 اشخاص میں شامل تھا جنہیں بدھ کے روز یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے حیات میں نمایاں کدمات انجام دینے کے اعزاز میں لائف ٹائم اچیو منٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
بتادیں کہ 65 سالہ سرو آنند پریمی کو اپنے 27 سالہ بیٹے وریندر کول سمیت مئی سال1990 میں مشتبہ جنگجوؤں نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع اپنے آبائی گاؤں میں ابدی نیند سلا دیا تھا۔