نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل کی طرف بڑھنے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 84ویں دن گھریلو سطح پر مستحکم رہیں۔
دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا۔
اس کے بعد ریاستی حکومت کے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلے کے بعد دارالحکومت دہلی میں بھی ویٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔