لکھنئو: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اہم اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر آپس میں مل کر مذب اور ذات کی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مایاوتی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں الزام لگایا کہ ایس پی اور بی جے پی مل کر یوپی انتخابات کو مذہب اور ذات کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے ریاست کے ووٹروں کو خبردار کرتے ہوئےاپنے ایک ٹویٹ میں کہا، “یوپی اسمبلی انتخابات میں جس طرح مذہب اور ذات پات کی سیاست حاوی ہے اور میڈیا میں بھی ایسی خبریں بھری ہوئی ہیں،
اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ سب ایس پی اور بی جے پی کی اندرونی ملی بھگت کے تحت ہو رہا ہے اور وہ انتخابات کو ہندو مسلم اور ذات پات کی نفرت کا رنگ دینا چاہتے ہیں۔