پرتاپ گڑھ ، 29 جنوری (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی لال گنج پولیس نے اسمبلی حلقہ رام پور خاص کے بی جے پی امیدوار سمیت 250 لوگوں کے خلاف جمعہ کی تاخیر شام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مغربی روہت مشرہ نے آج بتایا کہ اسمبلی حلقہ رام پور خاص سے بی جے پی کے ناگیش پرتاپ سنگھ عرف چھوٹے سرکار امیدوار ہیں ،جہاں انہوں نے جمعہ کو بغیر اجازت اپنے سیکڑوں حامیوں کے ساتھ جلوس نکالا ،کووڈ پروٹوکال پر عمل نہیں کیا ،اور مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ، پولیس نے اڑن دستہ انچارج کمار کیرتی ویر نیلوتپل کی شکایت پر امیدوار ناگیندر پرتاپ سنگھ عرف چھوٹے سرکار کے خلاف نامزد و 249 نامعلوم سمیت کل 250 لوگوں کے خلاف کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے ۔