بگوٹا: کولمبیا میں دلچسپ انداز میں مکان تعمیر کیا گیا ہے جو الٹا بنایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے علاقہ بوگوٹا کے قریبی دیہات گوٹاویٹا میں یہ الٹا مکان بنایا گیا ہے جسے اپ سائیڈ ڈاؤن ہوم کا نام دیا گیا ہے، یہ گھر صرف باہر سے ہی الٹا نہیں ہے بلکہ اس گھر کی ہر شے ہی الٹی ہے، گھر کے فرش چھت ہے اور چھت فرش دکھائی دیتی ہے، اندر جاکر آپ کو معلوم ہوگا کہ واقعی یہ گھر الٹا ہے اور پلنگ اوپر کی چھت سے چپکا ہوا ہے جو حقیقت میں چھت نہیں اس الٹے مکان کا فرش ہے۔







