نئی دہلی، 2 فروری (یو این آئی) سپریم کورٹ کالجیم نے دہلی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر چھ جوڈیشل افسران کی تقرری کی سفارش کی ہے۔
عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ کے مطابق یکم فروری کو منعقدہ کالجیم کی میٹنگ میں دہلی ہائی کورٹ میں ججوں کے عہدوں پر تقرری کے لیے تین خواتین جوڈیشل افسران اور اتنی ہی تعداد میں مرد جوڈیشل افسران کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق، عدالتی افسران – پونم اے. بابا، نینا بنسل کرشنا، دنیش کمار شرما، انوپ کمار میندی رتہ، سورن کانتا شرما اور سدھیر کمار جین کے ناموں کی سفارش کی گئی ہے۔