واشنگٹن،2 فروری (یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا سلسلہ جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا سے 13 ہزار 827 افراد کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے۔
دنیا بھر میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 38 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار 125 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 9.95 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 38 لاکھ 13 ہزار 15 ہزار 125 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 56 لاکھ 85 ہزار 892 ہو گئی ہے۔
امریکہ دنیا بھر میں کورونا وائر س کے سب سے زیادہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جہاں اب تک 7.53 کروڑ سے زائد افراد اس جان لیوا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 8 لاکھ 90 ہزار 770 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔