پیرس، 2 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) فرانس میں وبائی مرض کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے باعث اس سے متعلقہ پابندیوں کو ہٹانے کا پہلا مرحلہ بدھ سے شروع ہو گیا ہے۔
اس کے تحت اب باہر ماسک پہننا لازمی نہیں ہے۔ تاہم بڑے آؤٹ ڈور اور گھریلو اجتماعات میں ابھی بھی ماسک پہننا ہوگا۔ہفتے میں تین دن گھر سے کام کرنے کی اجازت بھی واپس لے لی گئی ہے۔
کھیل اور ثقافتی تقریبات کے لیے زائرین کی تعداد پر بھی پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
اسی سلسلے میں 16 فروری سے پابندیاں ہٹانے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا۔ اس دوران کلب ، کنسرٹ ہال، اسٹیڈیم، سینما گھر اور ٹرانسپورٹ کھول دیے جائیں گے اور وہاں کھانے پینے کی اجازت ہوگی۔