عراق کی الصدر تحریک کے سربراہ نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے۔
اسپیکر پارلیمنٹ محمد الحلبوسی، کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی اور السیادہ الائنس کے سربراہ خمیس خنجر سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ٹوئٹ میں مقتدا صدر کا کہنا تھا کہ وہ اکثریت کی بنیاد پر ایک قومی حکومت کی تشکیل کے حق میں ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ملاقات مقتدی الصدر کی جماعت اور شیعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی میں شامل جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات دور کرنے کی غرض سے انجام پائی ہے۔
مقتدی صدر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ قومی اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں، تاہم کہا جارہا ہے کہ متقدی صدر نے ، مصالحتی وفد پر واضح کر دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نوری المالکی کی قیادت والے اتحاد کو چھوڑ کر تمام جماعتوں سے بات چیت اور اتحاد کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ نئے عراقی صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کا اجلاس عنقریب ہونے والا ہے۔