پیلی بھیت: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کو گذشتہ پانچ سالوں کے اندر ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر یوگی حکومت کی واپسی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی نیا ڈوب رہی ہے اور اب اسے اس کی لال ٹوپی بھی نہیں بچا سکتی۔
ایس پی کا اب کوئی سہارا نہیں ہے۔
طے شدہ وقت سے تقریبا دو گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے راجناتھ نے اگروال آڈیٹوریم میں چار اسمبلی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں منعقد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال 2017 میں جب یوگی حکومت بنی تب یوپی کی معیشت 11لاکھ کروڑ روپئے تھی جو اب بڑھ کر 21لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی ہے۔