پریاگ راج: اترپردیش کے کابینی وزیر سدھارتھ ناتھ سنگھ نے الہ آباد مغرب اسمبلی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ٹکٹ پر جمعرات کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
بی جے پی نے انہیں الہ آباد مغرب سے دوسری بار اپنا امیدوار بنایا ہے۔
سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے نواسہ سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اس سے پہلے سال 2017 میں جیت حاصل کر کے علاقے میں پہلی بار کمل کھلایا تھا۔