چنڈی گڑھ : پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کے وزیراعلی کے چہرے کے سلسلے میں پیدا ہونے والے سسپینس کے درمیان عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج سوال کیا کہ کیا نے کانگریس نے وزیر اعلیٰ کے چہرے کے لیے لوگوں کی رائے معلوم کرتے وقت سنیل جاکھڑ کا نام کیوں شامل نہیں کیا؟
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے 27 جنوری کو اپنے دورہ پنجاب کے دوران اعلان کیا تھا کہ کارکنوں، لوگوں کی رائے جاننے کے بعد وزیر اعلیٰ کے چہرے کا اعلان کیا جائے گا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، 6 فروری کو مسٹر گاندھی اپنے پنجاب کے دورے کے دوران پارٹی کے وزیر اعلی کے چہرے کا اعلان کر سکتے ہیں۔
وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی اور پارٹی کے ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو اسمبلی انتخابات کے لیے وزیر اعلیٰ کے چہرے کی دوڑ میں نمایاں طور پر شامل ہیں۔